
ایکنا نیوز- پریس ٹی وی کے مطابق منامہ میں مظاہرین شیخ عیسی قاسم سے وفاداری اور آل خلیفہ سے نفرت کا اظھار کررہے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ آل خلیفہ نے شیخ عیسی قاسم پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزامات میں انکو شہریت سے محروم کردیا ہے
مذکورہ اقدام کے علاوہ بحرین میں تمام اہم
شیعہ پارٹیوں پر بھی پابندی لگادی گیی ہے
مظاہرہ ملک کے کئی حصوں میں جاری ہے جنمیں مظاہرین شیخ عیسی قاسم
کے علاوہ معروف شیعہ رہنما سید علوی حسین علوی کی آزادی کا بھی مطالبہ کررہے ہیں
جنکو ۲۰۱۶ سے اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔
بحرین میں ۲۰۱۱ سے پیروان اہل بیت اپنے بنیادی حقوق کے لیے مظاہرہ کررہے ہیں اور احتجاجی مظاہروں میں اب تک درجنوں شیعہ ہلاک اور ہزاروں دیگر زخمی ہوچکے ہیں۔
انسانی حقوق کے ادارے اب تک متعدد بار آل خلیفہ سے تشدد بند کرنے اور شیعوں کو حقوق دینے کا مطالبہ دہرا چکے ہیں۔
آل خلیفہ کے زندانوں میں سینکڑوں شیعہ اس وقت بھی اسارت میں بیجا الزامات کے حوالے سے بسرکررہے ہیں۔