امریکہ، فرانس اور برطانیہ دہشت گردی کی حمایت کرتے ہیں: روس

IQNA

امریکہ، فرانس اور برطانیہ دہشت گردی کی حمایت کرتے ہیں: روس

15:14 - November 28, 2016
خبر کا کوڈ: 3502000
بین الاقوامی گروپ: روس نے امریکہ، فرانس اور برطانیہ کی جانب سے شام میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کی حمایت کی مذمت کی ہے۔
ایکنا نیوز- شفقنا- ارنا کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخا رووا نے کہا ہے کہ امریکہ، فرانس اور برطانیہ نے دہشت گردی کی حمایت جاری رکھتے ہوئے شام میں سرگرم دہشت گرد گروہوں احرارالشام اور جیش الاسلام کا نام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بلیک لسٹ میں شامل نہیں ہونے دیا۔انھوں نے کہا کہ ماسکو نے داعش اور القاعدہ سے وابستہ اداروں، تنظیموں اور افراد پر پابندی کی سلامتی کونسل کی کمیٹی کے نام ایک خط میں احرارالشام اور جیش الاسلام کا نام اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ماریا زاخارووا نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ان دونوں دہشت گرد گروہوں کا نام سلامتی کونسل کی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے لیے روس کی جانب سے پیش کیے جانے والے ثبوت و شواہد، ٹھوس اور مکمل اطمینان بخش تھے، کہا کہ روس نے ان شواہد میں ثابت کیا ہے کہ ان دونوں گروہوں کا شام میں سرگرم گروہ جبہت النصرہ کے ساتھ قریبی تعلق ہے کہ جس کا نام سلامتی کونسل کی دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل ہے۔
نظرات بینندگان
captcha