امریکہ؛ «اسٹیلواٹر» قرآن مجید اور خواتین کے موضوع پر نشست

IQNA

امریکہ؛ «اسٹیلواٹر» قرآن مجید اور خواتین کے موضوع پر نشست

7:36 - November 29, 2016
خبر کا کوڈ: 3502001
بین الاقوامی گروپ: ایک طرف جہاں اسلاموفوبیا کا طوفان برپا ہے وہی امریکی شهر «اسٹیلواٹر» کی لائبریری میں قرآن اور اسلام میں عورتوں کے موضوع پر نشست منعقد کی گئی

امریکہ؛  «اسٹیلواٹر» قرآن مجید اور خواتین کے موضوع پر نشست


ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «Press» کے مطابق امریکی یونیورسٹی کی انجمن خواتین کے تعاون سے عورتوں کے حقوق اور ذمہ داریوں کے حوالے سے نشست منعقد کی گئی تھی

مینیاپلیس شہر میں اسلامک ریسورس گروپ کی رکن هنادی شهاب‌الدین نے نشست میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا : دین اور ثقافت دو الگ موضوع ہے اور لازمی نہیں کہ ہر اسلامی ملک کی ثقافت قرآن مجید

اور حضرت محمد(ص) کی تعلیمات کا آئینہ دار ہو اور ممکن ہے کہ ایک لبنانی عورت افغانستان یا سعودی عرب کی خواتین کے مقابلے میں کیی درجہ بہتر حقوق کی حامل ہو۔


هنادی نے قرآنی آیات کے رو سے خواتین کے حقوق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علم حاصل کرنا، حق مالکیت، تجارت وغیرہ صدر اسلام سے ثابت ہے خود آنحضرت جناب خدیجہ کے لیے کام کرتے تھے۔

محترمہ هنادی کے بعد امریکہ کی سوزان فلچر نے اس نشست کو حد درجہ کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجود حالات میں ایسی نشست سب کی اہم ترین خواہش دکھائی دیتی ہے اسی لیے بڑی تعداد میں خواتین جوش و خروش سےشریک ہیں۔

امریکہ؛  «اسٹیلواٹر» قرآن مجید اور خواتین کے موضوع پر نشست


3549297

نظرات بینندگان
captcha