
ایکنا نیوز- فلسطینی میڈیا کے مطابق قدس شریف کے علاقے «ابودیس» میں درجنوں فسلطینی جوان زخمی ہوگیے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق قدس شریف کی یونیورسٹی کے قریب علاقے میں فورسز نے مظاہرین پر ربڑ کی گولیوں سے فائرنگ کی جسمیں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
ریڈکراس کے نمایندوں کے مطابق آنسو گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیاں لگنے سے پچاس فلسطینی شہری زخمی ہوچکے ہیں۔
یونیورسٹی کے اطراف میں ان دنوں ہر روز طلبا مظاہرے کرتے ہیں ۔
اکتوبر ۲۰۱۵ سے انتفادہ تحریک کے آغاز سے روزانہ جھڑپوں کی اطلاعات ملتی ہیں اور اس دوران اب تک مختلف علاقوں میں ڈھائی سو فلسطینی شہید اور سینکڑوں دیگر زخمی ہوچکے ہیں ۔