اعلی عدالت نے شیخ زکزاکی اور ان کی ہمسر کو آزادکرنے کا حکم دے دیا

IQNA

اعلی عدالت نے شیخ زکزاکی اور ان کی ہمسر کو آزادکرنے کا حکم دے دیا

14:30 - December 03, 2016
خبر کا کوڈ: 3502029
بین الاقوامی گروپ: نائیجیریا کی اعلی عدالت نے ایک حکم میں اعلان کیا ہے کہ شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی ہمسر کو آئندہ 45 دنوں میں آزاد کردیا جائے گا۔

ایکنا نیوز-مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی اسلامی تحریک نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ نائیجیریا کی اعلی عدالت نے ایک حکم میں اعلان کیا ہے کہ شیعہ مسلمانوں کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی ہمسر کو آئندہ 45 دنوں میں آزاد کردیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق نائجیریا کی حکومت ان کے لئے ایک جگہ کا انتظام کررہی ہے ۔ واضح رہے کہ نائجیریا کی فوج نے گذشتہ سال حسینی عزاداروں پر حملہ کرکے 2 ہزار شعہ مسلمانوں کو شہید اور زخمی کردیا تھا اور شیعہ مسلمانوں کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی ھمسر کو زخمی کرکے نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا تھا۔ نائیجیریا کی فوج کے وحشیانہ حملے میں شیخ ابراہیم زکزاکی کی ایک آنکھ  بھی ضائع ہوگئی تھی جبکہ ان کی دوسری آنکھ کی بھی بینائی بہت کمزور ہوگئی ۔

نظرات بینندگان
captcha