
ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی القدس العربی کے مطابق اوقاف اہل سنت کے ادارے کے ڈایریکٹر «ابوبکر کنعان» کا کہنا ہے کہ موصل میں جنگ کے دوران داعش کے دہشت گردوں نے ۳۴ مساجد کو مکمل تباہ کردیا ہے
انکا کہنا ہے کہ داعش نے ان مساجد کو شہید کرنے کے حوالے سے یہ بنانہ بنایا کہ مذکورہ مساجد قبرستان یا مزارات میں موجود تھیں۔
ادارہ اوقاف کے سربراہ کے مطابق سو سے زائد شہید مساجد میں اکثر مسجدیں قابل استعمال نہیں رہی ہیں اور انکی از سر نو تعمیر کی اشد ضرورت ہے
کنعان کے مطابق اس تاریخ شہر میں اس تعداد میں مساجد کی شہادت ناقابل تلافی نقصان ہے.
موصل میں شدید جنگ جاری ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ دوسال سے جاری قبضے کو جلد ختم کیا جائے گا ۔