ایکنا نیوز- دنیانیوز کے مطابق جماعت اہلسنت ،انجمن طلبا اسلام ،مصطفائی تحریک اور دیگر سنی تنظیموں کے زیراہتمام فروغ عشق رسول ؐ میلاد ریلی نکالی گئی۔ریلی پکا فتو منڈ چوک سے شروع ہوئی اور جناح روڈ جگنہ با زار و دیگر بازاروں کا چکر لگا کر اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی کی قیادت پیر سید احمد رضا جماعتی، صاحبزادہ محمد عبدالحفیظ، حاجی یعقوب چشتی،چوہدری اقبال ہنجرا، صاحبزادہ محمد طاہر رضا رضوی، صوفی محمد منیر‘ صاحبزادہ محمد عدیل عارف،حافظ محمد سعیدنے کی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ امت کو کمزور کرنے کیلئے مسلم دشمن عناصر کا سب سے بڑا ٹارگٹ مسلم نوجوان ہیں۔