
ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «ٹریکاٹ» کے مطابق اسپین میں مراکشی نژاد خاتون سعدیہ نے گھریلو مشکلات، بوڑھاپے اور بیماری سمیت تمام مسایل کے باوجود قرآن مجید حفظ کرنے کا کارنامہ سرانجام دیکر سب کو حیرت زدہ کردیا ہے۔
اسپین کے شہر «فونخیرولا» کی مقامی مسجد میں امام جماعت نے انہیں حفظ قرآن کا سرٹیفیکٹ جاری کیا ۔
اسپین کی بوڑھی خاتون اس عمر میں جب اکثر دوسری خواتین اپنی یاد داشت کھو بیھٹتی ہیں انہوں نے قرآن مجید حفظ کیا ہے۔
مسجد کے امام نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا : سعدیہ نے اس کارنامے سے ایک مثال قائم کردیا ہے اور ہمیں یہ درس ملا ہے کہ ہمت ہو تو سب کچھ ممکن ہے ۔