کراچی :بارہ ربیع الاول پر تخریب کاری کا تکفیری منصوبہ ناکام

IQNA

کراچی :بارہ ربیع الاول پر تخریب کاری کا تکفیری منصوبہ ناکام

14:14 - December 11, 2016
خبر کا کوڈ: 3502083
بین الاقوامی گروپ: اورنگی ٹائون سے کالعدم تحریک طالبان کے 5 دہشتگرد گرفتار ، افغانستان سے اسلحہ اور بارود چلانے کی تربیت لینے کا اعتراف
ایکنا نیوز- دنیا نیوز کے مطابق بارہ ربیع الاول پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ، کالعدم تحریک طالبان کے 5 دہشت گردوں نے کرائے کے مکان میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔ کراچی میں بارہ ربیع الاول پر دہشت گردوں کی منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا گیا ۔ اورنگی ٹائون کی اقبال مارکیٹ سے گرفتار کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 5 دہشتگردوں نے کرائے کے مکان میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے انکشاف کیا ہے ۔ دو روز قبل گرفتار دہشتگردوں نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ انہوں نے افغانستان سے اسلحہ اور بارود استعمال کرنے کی تربیت حاصل کی ۔ طویل عرصے سے کراچی میں مقیم تھے اور اہم مقامات کی ریکی کرچکے تھے ۔ دہشت گردوں نے بیان دیا ہے کہ وہ کچھ عرصے بعد کرائے کے مکانات اور علاقہ تبدیل کرلیتے تھے ۔ دہشت گردوں نے کئی بچوں کو اغوا کر کے تاوان وصول کرنے اور سائٹ ایریا کی فیکٹری مالک سے بھتہ وصول کرنے کا اعتراف بھی کیا ۔ پولیس کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق ٹی ٹی پی کے بیت اللہ محسود گروپ سے ہے ۔ 
نظرات بینندگان
captcha