
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «redandblack» کے مطابق جارجیا یونیورسٹی میں اسلامی انجمن کے سربراہ محمد برجک کا کہنا ہے : شاید نامعلوم فرد یونیورسٹی کا اسٹاف ہوگا جس نے مسلمان طلبا کو سجادہ نماز تحفے میں پیش کیا ۔
سجادہ میں خط بھی پڑا ہے جسمیں لکھا ہے : میرے والد نے ایک اسلامی ملک کے سفر کے دوران ان سجادوں کو خریدا اور ہم نے فیصلہ کیا کہ مسلمان کیمونٹی سے اظھار محبت کے لیے اس کو تحفے میں پیش کریں۔
خط میں لکھا ہے : ہم اسلاموفوبیا سے بیزار ہیں اور آپ یقین رکھیں کہ ہم اس طرح آلودہ نہیں سوچتے ۔
محمد برجک کا کہنا ہے : ہم مسلمان طلبا اس تحفے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس سے ہماری حوصلہ افزائی ہوئی ۔