شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، '4 تکفیری دہشت گرد ہلاک'

IQNA

شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، '4 تکفیری دہشت گرد ہلاک'

13:54 - December 13, 2016
خبر کا کوڈ: 3502100
بین الاقوامی گروپ: پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ نے ضلع شیخوپورہ میں کارروائی کے دوران لشکر جھنگوی کے 4 تکفیری دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے

ایکنا نیوز- ڈان نیوز - ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انھیں معلومات ملیں تھی کہ مبینہ طور پر کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان پاکستان کے 7 سے 8 دہشت گرد ضلع شیخوپورہ میں ایک آئل ڈپو پر موجود ہیں اور وہ حساس مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

ان معلومات پر سی ٹی ڈی کی ٹیم نے شیخوپورہ میں مذکورہ مقام پر چھاپہ مارا اور دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے کا حکم دیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس کو دیکھ کر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، جس پر اہلکاروں نے خود کے بچاؤں میں جوابی فائرنگ کی۔

سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا کہ دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ تھما تو وہاں 4 دہشت گردوں کی لاشیں پڑی تھیں، جنھیں ان کے مبینہ ساتھیوں نے ہلاک کیا تھا۔

پولیس کہنا تھا کہ فائرنگ کے دوران 3 سے 4 دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے 3 کلو دھماکا خیز مواد، 2 کلاشن کوف، 2 پسٹل، متعدد گولیاں اور 2 موٹر سائیکل برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha