لندن؛ مسلمانوں کو قتل کی دھمکی سے وحشت کی فضا قائم

IQNA

لندن؛ مسلمانوں کو قتل کی دھمکی سے وحشت کی فضا قائم

7:56 - December 14, 2016
خبر کا کوڈ: 3502102
بین الاقوامی گروپ: لندن کے فوریسٹ ہل علاقے میں نامعلوم شخص نے چاقو لیکر پندرہ منٹ تک بلند آواز سے فریاد بلند کرتے رہے« جو مسلمان ہے میں اسکو قتل کردونگا»

لندن؛ مسلمانوں کو قتل کی دھمکی سے وحشت کی فضا قائم


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «bt.com» کے مطابق گذشتہ روز «Forest Hill» کے میڑو اسٹیشن کے قریب ایک عربی لباس پہنے شخص کو شدید زخمی کیا گیا ہے

پولیس کے مطابق واقعہ اسلامی فوبیا کے سلسلے کی کڑی ہے اور اسکی تحقیقات کی جارہی ہے

ایک عینی شاہد «ریچرڈ اٹین» نے نیوز سے گفتگو میں کہا کہ میں نے میڑو اسٹیشن پر ایک شخص کو دیکھا جو چاقو ہاتھ میں لیے فریاد بلند کررہا تھا کہ میں چاہتا ہوں کسی مسلمان کو قتل کروں۔


اس نے کہا کہ وہ شخص میرے قریب آیا مگر جب دیکھا کہ میں مسلمان نہیں لگ رہا تو ایک میرے پاس ایک مسلمان خاتون کو دیکھا پھر کہا کہ خاتون نہیں میں کسی مرد کو مارنا چاہتا ہوں۔

اٹین کا کہنا ہے کہ اس نے ایک عربی لباس پہنےمسلمان شخص کو دیکھا تو اسکی طرف بڑھا اور چاقو کے وار سے اسے زخمی کرکے بھاگ نکلا۔


واقعے کے قریب ٹیکسی انچارج کا کہنا ہے کہ وہ شخص بھاگتے ہوئے بلند آواز میں کہہ رہا تھا کہ کسی کو مسلمانوں سے ڑرنے کی ضرورت نہیں ۔

پولیس نے گواہوں سے شناخت میں مدد کی درخواست کی ہے ۔


3553475

نظرات بینندگان
captcha