عراق؛ زائرین حسینی کے لیے خصوصی سٹی کا قیام

IQNA

عراق؛ زائرین حسینی کے لیے خصوصی سٹی کا قیام

7:39 - December 18, 2016
خبر کا کوڈ: 3502122
بین الاقوامی : عراق کے شہر کربلا-بغداد کے راستے پر زائرین کے لیے خصوصی سٹی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

عراق؛ زائرین حسینی کے لیے خصوصی سٹی کا قیام


ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «الفرات نیوز» کے مطابق آستانہ مقدس حسینی کے تعاون سے نبی مکرم اسلام(ص) اور امام جعفر صادق(ع) کی مناسبت سے زایرین کے لیے «سیدالأوصیاء(ص)» کا نام سے سٹی پر کام کا افتتاح کیا گیاہے۔


کربلا- بغداد کے راستے پر واقع زایرین کی سہولت کے لیے اس جدید سٹی کے افتتاحی پروگرام کو سیٹلایٹ ٹی وی سے براہ راست نشر کیا گیا۔

زایرین کے لیے مخصوص شہر کو«سید الاوصیاء» کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جو حرم امام حسین کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا ۔


۱۲۰۰ مربع میٹر پر مشتمل سٹی میں ہوٹل،حمام ، باغ اور رہایشی کمرے بنائے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس سٹی کو کربلا میں حرم امام حسین(علیه السلام) کے صحن اور طرز پر تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ نبی اکرم(ص) کی ولادت کی مناسبت سے حرم حسین(علیه السلام) کوبھی خصوصی طورپر سجایا گیا ہے جبکہ دیواروں پر نبی اکرم(ص) اور امام صادق(ع) کی احادیث لکھے احادیث بھی لگائے گیے ہیں ۔

عراق؛ زائرین حسینی کے لیے خصوصی سٹی کا قیام

3554370

نظرات بینندگان
captcha