ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 تکفیری دہشت گرد ہلاک

IQNA

ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 تکفیری دہشت گرد ہلاک

13:21 - December 18, 2016
خبر کا کوڈ: 3502128
بین الاقوامی گروپ: سی ٹی ڈی نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کرتے ہوئے 5 تکفیری دہشت گردوں کوہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ دہشت گردوں کے 4 ساتھی فرار ہوگئے۔

ایکنا نیوز- ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے رکھ روجھان میں 9 سے 10 دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائی کی گئی جس کے دوران دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 5 تکفیری دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ ان کے 4 ساتھی فرارہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد دہشتگردی کا منصوبہ بنا رہے تھے جن کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان سے تھا جب کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد اور اہم سرکاری عمارتوں کے نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha