
ایکنا نیوز- اماراتی اخبار روزنامه «البیان» کے مطابق دبئی کے علاقے «البرشاء الثانیه» کے قرآنی مدرسے کی جدید عمارت کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جسمیں اسلامی امور کے ڈایریکٹراحمد بن عبدالعزیز الحداد سمیت دیگر اعلی حکام بھی شریک تھے۔
«خلفان» نامی قرآنی مدرسہ سال ۱۹۹۹ کو بنایا گیا تھا جسمیں سینکڑون بچے اور بچیاں زیر تعلیم ہیں جہاں تجوید اور روخوانی قرآن کا درس دیا جاتا ہے۔
مذکور کورسز کے علاوہ یہاں حسن قرآت اور حفظ کا کورس بھی کرایا جاتا ہے اور اب تک درجنوں حفاظ یہاں سے یہ کورس مکمل کرچکے ہیں ۔
اس مدرسے کے قراء بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھا چکے ہیں ۔