
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «QiraatCompetition» کے مطابق ان مقابلوں کا مقصد جوانوں کو حفظ اور حسن قرآت کی جانب راغب کرانا ہے
طالبات کا مقابلہ (۲۵ فروری) اور طلبا کا مقابلہ (۱۰ سے ۱۲ مارچ) کو منعقد کیا جائےگا
جوانوں میں قرآنی تعلیمات کی ترویج کے لیے ہرسال شمالی امریکا میں قرآنی مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں
جنمیں دنیا کے مختلف ممالک سے ماہرین قرآن بطورججز بلائے جاتے ہیں ۔
مقابلوں میں قرآنی اصول و قواعد پر خاص توجہ دی جاتی ہے جبکہ اختتام پر اول تا سوم آنے والوں کو قیمتی انعامات دیے جاتے ہیں ۔
مذکورہ سالانہ مقابلہ سے ۲۰۰۶ سے ٹورنٹو میں شروع کیا گیا ہے۔