
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Nola» کے مطابق ریپبلیکن امیدوار «مایکل لوری» ریاست لوئیزیانا میں کامیابی کے لیے پرامید ہے
فایربریگیڈ آفس میں کام کرنے والے امیدوار نے فیس بک پرلکھا ہے کہ جس ادارے میں مسلمان اسٹاف ہے وہاں میں کسی صورت کام نہیں کرونگا۔
لوری نے مزید لکھا ہے: «بہت سے لوگ ہم میں موجود ہیں جو اسلام کو فالو کرتے ہیں یہ لوگ ہمارے معاشرے کے امن کو سوٹ نہیں کرتے»!
مایکل لوری میڈیا سے گفتگو میں کئی بار مسلم مخالف بیانات دے چکا ہے
مذکورہ سیاست دان بھی دیگر امریکی لیڈروں کی مانند اسلاموفوبیا اور اسلام مخالف اقدامات اور بیانات سے الیکشن میں کامیابی چاہتا ہے ۔