
ایکنا نیوز- العالم نیوز کے مطابق نیویارک ٹایمز لکھتا ہے : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے برلن واقعے کو اپنے موقف کے درست ہونے کا ثبوت قرار دیتے ہوئے تلویحا کہا ہے کہ مسلمانوں کوامریکہ میں روکنے کا فیصلہ غلط نہیں
ٹرمپ نے صحافیوں نے سے کہا کہ آپ لوگ میرے موقف سے آگاہ ہیں، ان واقعات کو دیکھیے کیا میں نے غلط فیصلہ کیا ہے۔
ڈونالڈ ٹرمپ کے موقف زیادہ واضح نہیں کہ کیا وہ مسلمانوں کے داخلے کے خلاف ہے یا ان ممالک سے مہاجرین کے آمد کے حوالے سے سخت رویہ رکھنا چاہتے ہیں جو دہشت گردی کے حوالے سے بدنام ہیں ۔
ڈونالڈ ٹرمپ کے مشیر«جیسون میلر،» کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا موقف واضح ہے کہ جن ممالک میں دہشت گردی کی جڑ اور بنیادیں موجود ہیں ان سے افراد کی آمد کو روکا جائے گا اور امریکن عوام کی حفاظت کے لیے ایسا کرنا ضروری ہے
جرمنی کے شہر برلن میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعے میں بارہ افراد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہوئے تھے.