
ایکنانیوز- آناتولی نیوز کے مطابق فرانس میں ہیومن رایٹس واچ کے مطابق فرانس کے شہر پیرس کے مضافاتی علاقے رینسی لو میں منعقدہ ایک کرسمس جشن سے مسلمان خاتون کو اسکارف پہننے کی وجہ سے نکال دیا گیا
رپورٹ کے مطابق مسلمان خاتون کو اسکارف کے ساتھ کرسمس تقریب میں شرکت پر تین بار وارننگ دینے کے بعد انہیں سیکورٹی حوالے سے نکال دیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق انتظامیہ نے اسکارف کو فرنچ ثقافت اور سیکولر نظام سے متصادم اور قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے محجبہ خاتون کو کرسمس جشن سے نکالا دیا گیا ۔
خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے پیشگی اطلاع اور ہم آہنگی کے بعد اسکارف کے ساتھ جشن میں شرکت کی تھی ۔
قابل ذکر ہے کہ اسلامی تنظیموں نے اسلامی تیراکی لباس کی مخالفت کو بھی نادرست قرار دیتے ہوئے اقلیتوں کے حقوق کی تحفظ اور آزادی رایے کا مطالبہ کیا ہے۔