
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «hespress.com» کے مطابق کاسابلانکا کی عدالت نے جادوگری کرنے والی خاتون «غ . أ» نے مسجد «لیساسفه» میں قرآن مجید کی توہین کرنے پر پر چار سال قید اور پانچ سو درہم جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
چالیس سالہ مراکشی خاتون کو محله لیساسفه کے علاقے «الحی الحسنی» میں واقع مسجد «أبی شعیب الدکالی» میں قرآن مجید کی توہین کرتے ہوئے رنگوں ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ مذکورہ خاتون اس سے پہلے «قدس»، «صفا»، «فلاح»، «قضبة الامین» اور «الخزامی» کی مساجد میں قرآن مجید کی توہین کا مرتکب ہوچکی ہے جسپر سوشل میڈیا میں شدید رد عمل ظاہر کیا گیا تھا۔
مراکش کی سیکورٹی ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ مساجد میں توہین کی خبروں کے بعد مقامی انتظامیہ اور مساجد کے تعاون سے جادوگر خاتون قرآن مجید کی توہین کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوچکی ہے