
ایکنا نیوز-اطلاع رساں ادارے «conservativedailypost» کے مطابق اکثر امریکن اوباما کے اس اقدام کے مخالف ہیں کہ وہ میڈل ایسٹ میں مساجد کی مدد کے نام پر سرمایہ کریں کیونکہ اس سے عام طور پر شدت پسندوں کی حمایت ہوتی ہے نہ کہ حقیقی اسلام کی۔
آسٹریلین سی بی ایس نیوز کے مطابق اگرچہ اوباما نے برراہ راست داعش سے جنگ سے منع کیا ہے مگر اسکی پوری کوشش رہی ہے کہ حقیقی اسلام کو شدت پسندوں کے زریعے سے بدنام کرے۔
اوباما نے دنیا میں ہونے والے اکثر دہشت گردانہ واقعات کو تشدد کے نام سے تعبیر کیا اور کوشش کی کہ داعش کو بدنام نہ ہونے دیا جائے ۔
ڈیلی میل کے مطابق نائن الیون حادثے کے لواحقین نے سعودی عرب کی بیجاء حمایت اور پردہ داری پربھی اوباما کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
مذکورہ لواحقین کا کہنا تھا کہ اوباما سعودی بادشاہ کی بیجا حمایت کررہا ہے۔