ایکنا نیوز-مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی وزير اعظم حیدرالعبادی نے عراق کے صوبہ نینوا کے دو تہائی حصے کے آزاد ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش پر فتح نزدیک ہے۔
عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ عراقی عوام نے باہمی اتحاد کے ذریعہ داعش پر مہلک ضرب وارد کی ہے کیونکل داعش عراق کے مختلف اقوام اور مذاہب میں تفرقہ پیدا کرکے اپنے شوم اہداف تک پہنچنے کی کوشش کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ عراقی عوام نے متحد ہوکر وہابی دہشت گرد تنظیم کے شوم منصوبوں کو ناکام بنادیا ہے۔ انھوں نے کہا صوبہ نینوا کو عنقریب داعش کے ناپاک وجود سے پاک کردیا جائے گا۔