قتل اور دہشت گردی میں ملوث تکفیری دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق

IQNA

قتل اور دہشت گردی میں ملوث تکفیری دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق

9:34 - December 29, 2016
خبر کا کوڈ: 3502198
بین الاقوامی گروپ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 8 خطرناک تکفیری دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے 3 دہشت گردوں کی سزائے قید کی بھی توثیق کی۔

سزا پانے والے دہشت گرد سانحہ صفورا اور سبین محمود کے قتل میں ملوث تھے۔

دہشت گرد چینی انجینئرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے بھی ملوث تھے۔

مجموعی طور پر یہ دہشت گرد 90 افراد کو ہلاک اور 99 کو حملے کرکے زخمی کرنے میں ملوث تھے، جبکہ ان کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا تھا۔

جن دہشت گردوں کی سزا کی توثیق کی گئی ان میں

حافظ محمد عمر عرف جواد ولد افضل احمد، علی رحمٰن عرف پانو/ٹونا ولد آصف الرحمٰن، عبدالسلام عرف طیب/رضوان عظیم ولد محمد نذرالاسلام اور خرم شفیق عرف عبداللہ منصور/عبداللہ منصوری ولد محمد شفیق۔ ان چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا اور وہ کراچی کی صفورا چورنگی پر اسماعیلی کمیونٹی کی بس پر حملے کے علاوہ سماجی رہنما سبین محمود کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

دیگر قابل ذکر میں مسلم خان ولد عبدالرشید کالعدم تنظیم کا ترجمان تھا جو معصوم شہریوں، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے میں ملوث تھا، جس کے نتیجے میں اسپیکٹر شیر علی سمیت 31 افراد ہلاک اور 69 زخمی ہوئے۔ یہ دہشت گرد کیپٹن نجم ریاض راجہ، کیپٹن جنید خان، نائیک شاہد رسول اور لانس نائیک شکیل احمد کے قتل اور 2 چینی انجینئرز کے اغوا میں بھی ملوث تھا۔

دہشت گردی تکفیری تنظیم لشکر جھنگوی دی دھمکی دی ہے کہ ان شدت پسندوں کا بدلہ لیا جایے گا۔

نظرات بینندگان
captcha