
ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی اینا کے مطابق پیٹریک نامی ادھیڑ عمر فرنچ باشندہ جو اپنے دوست کے ساتھ بس پر سوار تھا کہ اس نے ایک مسلمان جوان کو دیکھا جو بات کرتے ہوئے قرآن کی قسم کھا رہا تھا بس اتنی سے بات پر اس نے طیش میں آکر اس جوان پر چاقو سے حملہ کرکے اس شدید زخمی کردیا۔
جھگڑے سے قبل اس مسلمان جوان نے کہا کہ اگر آپ کو کسی حوالے سے مسلہ درپیش ہے تو میں وضاحت کرسکتا ہوں مگرفرنچ باشندے نے فورا چیختے ہویے جیب سے چاقو نکالا اور اس جوان پر حملہ کیا۔
پیٹریک نے پولیس کو وضاحتی بیان میں کہا کہ فرانس میں حالات کے تناظر میں مجھے لگ رہا تھا کہ یہ جوان ہم پر حملہ کرسکتا ہے۔
مسلمان جوان کے وکیل «یاسین اخوتی» نے اس بیان کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے
فرانس میں اسلامی واچ تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ مسلم ہراسی کے بیانات فرانس کی اقدار کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور یہ وہی کام ہے جو داعش جیسی دہشت گرد تنظیمیں چاہتی ہیں ۔