
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Islamic News» کے مطابق سروے میں لوگوں سے پوچھا گیا کہ شدت پسندی کے خلاف وہ لیڈروں اور مسلمانوں کو کسطرح دیکھتے ہیں تو پچاسّی فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ انکے لیڈر اور مسلمان شدت پسندی کے خلاف یکجا ہیں ۔
سروے میں لوگوں نے تاکید کی ہے کہ مسلمان شدت پسندانہ واقعات کی زیادہ مذمت کریں تاکہ شدت پسندوں اور ان میں فرق نمایاں ہو ۔
شدت پسندی کے حوالے سے کینیڈا کے نسل تعلقات مرکز،لوریرکالج اور رید انگلش تحقیقی مرکز کے تعاون سے کیا گیا تھا جسمیں کینیڈین عوام نے مسلمانوں پر اعتماد کا اظھار کیا ہے ۔