جرمنی؛ آیت‌الله نمر کی برسی کی تقریب

IQNA

جرمنی؛ آیت‌الله نمر کی برسی کی تقریب

7:58 - January 01, 2017
خبر کا کوڈ: 3502216
بین الاقوامی گروپ: سعودی عرب کے معروف رہنما سابق لیڈر آیت‌الله شیخ نمر باقر النمر کی پہلی شہادت ہر برسی برلن میں منعقد کی جارہی ہے

جرمنی؛ آیت‌الله نمر کی برسی کی تقریب


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «البحرین الیوم» کے مطابق بحرینی ثقافتی مرکز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ برلن میں آیت‌الله شیخ نمر باقر النمر کی شہادت کی برسی پر تقریب منعقد کی جائے گی

بیان کے مطابق پروگرام میں بحرین، فلسطین اور جرمنی کی علمی اور مذہبی شخصیات شرکت کریں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آیت‌الله شیخ نمر باقر النمرکو عدالت،آزادی،مساوات، انسانی کرامت اور مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرنے کے جرم میں شہید کیا گیا ہے اور پروگرام میں ان سے تجدید بیعت کی جائے گی۔


قابل ذکر ہے کہ آیت‌الله شیخ نمر باقر النمرکی شہادت کے حوالے سے ۲ سے ۸ جنوری کو ہفتہ شہادت آیت‌الله شیخ نمر باقر النمر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

آیت‌الله شیخ نمر باقر النمر کمیٹی نے درخواست کی ہے کہ تمام علمی ،ثقافتی اور مذہبی ادارے اس موقع پر شیخ نمر سے اظھار عقیدت کے لیے پروگرام منعقد اور دنیا بھر میں سعودی سفارت خانوں کے سامنے مظاہروں میں اس اقدام کی مذمت کریں۔


اس موقع پر پوسٹرز، میڈیا اور دیگر زرایع تبلیغ سے آیت‌الله شیخ نمر باقر النمر کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

آل سعود رژیم نے گذشتہ سال آیت‌الله شیخ نمر باقر النمر اور تین دیگر شیعہ رہنما علی سعید الربح، محمد علی عبد الکریم الصویلم اور محمد فیصل محمد الشیوخ کو حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کے جرم میں تختہ دار پر چڑھایا تھا۔

3557958

نظرات بینندگان
captcha