برطانیہ میں مسلمان ٹیکسی ڈرائیور پر تشدد

IQNA

برطانیہ میں مسلمان ٹیکسی ڈرائیور پر تشدد

12:36 - January 02, 2017
خبر کا کوڈ: 3502225
بین الاقوامی گروپ: برطانیہ کے علاقے ڈربی شائر میں خاتون اور اسکے ساتھی نے مسلمان ٹیکسی ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
ایکنا نیوز- مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے علاقے ڈربی شائر میں خاتون اور اسکے ساتھی نے مسلمان ٹیکسی ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ واقعہ کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔ 
پچاس سالہ شاہد اقبال کا کہنا ہے خاتون نے نہ صرف ٹیکسی کا کرایہ دینے سے انکار کیا بلکہ زبردستی گاڑی کا سٹیئرنگ پکڑتے ہوئے اس سے 80 پاؤنڈ کا مطالبہ شروع کر دیا۔ انہوں نے اس صورتحال میں جب پولیس کو بلانے کے لئے فون کرنے کی کوشش کی تو اس نے ان کے ہاتھ پر کاٹ لیا، خاتون نے انہیں تھپڑ بھی مارے۔
 شاہد اقبال نے کہا وہ گاڑی سے نکلے تو خاتون اور اس کے ساتھی نے انہیں دھکے دیئے جبکہ قریب ہی کھڑے کچھ لوگوں نے واقعہ کی فوٹیج بنالی۔
نظرات بینندگان
captcha