
ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق بحرین کے معروف شہید شیعہ لیڈر آیتالله نمر باقر النمر کی پہلی برسی کے حوالے سے قم میں تعزیتی پروگرام منعقد کیا گیا جسمیں ایرانی علما کے علاوہ عراق، سعودی عرب اوربحرین کے نامور علما بھی شریک تھے۔ مقررین سے آیتالله نمر باقر النمر کی شہادت پر اس واقعے کی سعودی حکومت کی شدید مذمت کی۔
اس موقع پر مختلف دیگرممالک سے تعزیتی تقاریب کی اطلاعات ملی ہیں ۔
لندن میں دارالحکمه فاونڈیشن کے تعاون سے آیتالله نمر باقر النمر کی شہادت کی برسی پر تقریب منعقد کی گئی۔
جرمنی کے شہر برلن میں آج برسی کی مناسبت سے تعزیتی پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔
عراق کے مقدس شہر کربلا میں «الرحمه الرسالی» مرکز کے تعاون سے تقریب میں علما نے آیتالله نمر باقر النمر کی شہادت کو بدترین واقعہ قرار دیا ۔
استبنول میں بھی آج پروگرام منعقد کرنے کی خبرملی ہے جبکہ بحرین میں احتجاجی مظاہرے بھی ہوں گے۔
بحرین میں ایک ہفتے تک مختلف مظاہرے اور پروگراموں کی اطلاعات ہیں ۔
گذشتہ سال سعودی عرب میں آیتالله نمر باقر النمر سمیت تین شیعہ لیڈروں کو پھانسی کی سزا دی گیی جس پر دنیا بھر میں شدید اعتراضات کیے گیے ۔