شیکاگو قرآنی مقابلوں کا انعقاد

IQNA

شیکاگو قرآنی مقابلوں کا انعقاد

7:53 - January 04, 2017
خبر کا کوڈ: 3502236
بین الاقوامی گروپ: امریکہ میں اسلامی کونسل کے تعاون سے شیکاگو قرآنی مقابلوں کے کامیاب طلبا کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی

شیکاگو قرآنی مقابلوں کا انعقاد


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Star Tribune» کے مطابق قرآنی مقابلوں میں امریکہ کی مختلف ریاستوں سے چار سو سے زاید طلبا اور طالبات شریک تھیں جنمیں (مینیاپلیس و سینٹ پال) کے پندرہ طلبا نمایاں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

ان پندرہ طلبا میں اکثر سومالین نژاد تھے جنکو کمیٹی کی جانب سے قیمتی انعامات دیے گیے۔

قرآنی مقابلوں میں حفظ کل قرآن مجید،پچیس پارے، بیس،پندرہ، دس اور پانچ پاروں کا مقابلہ شامل تھا اور ہر کیٹگری سے تین طلبا کو منتخیب کیا گیا ۔


کامیاب طالبعلموں میں ایک سات کا بچہ ، ۱۱ بچیاں اور دیگر جوان شامل تھے ۔

حفظ کل قرآن میں احمد محمد نے مقام اول حاصل کرنے والا حافظ اس سے پہلے کینیڈا اور دبیی مقابلوں میں شرکت کرچکا ہے۔

گذششتہ اپریل کو امریکی نمایندے کی حیثیت سے وہ کویت قرآنی مقابلوں میں شریک تھا ۔

چھٹا چار روزہ قرآنی مقابلہ شیکا گو کے شہر «مک‌کرمیک» میں منعقد کیا گیا تھا۔


قابل ذکر ہے کہ پندرہواں آل آمریکا مسلم انجمنوں کے اجلاس کے موقع پر یہ قرآنی مقابلہ منعقد کیا جاتا ہے

اس سال اجلاس «امریکی مسلمان: اسلامی ذمہ داریاں اور شہری کردار» کے عنوان سے منعقد کیا گیا جسمیں پندرہ ہزار سے زاید مسلمان شریک تھے ۔

3559158

نظرات بینندگان
captcha