
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «chron» کے مطابق مذکورہ پروگرام کے انچارج «کریسٹن میلر» کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ کے مسلم مخالف بیانات کے بعد مختلف اسلامی مراکز اور کلسیاوں کے نمایندوں سے مشورے کے بعد یک جہتی پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے
انکا کہنا ہے کہ صدارتی انتخابات کے بعد مسلم فوبیا میں شدت آنے کے تناظر میں مذکورہ اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
میلر نے مزید کہا کہ پروگرام میں سب کو دعوت دی جائے گی اور ان سے درخواست کریں گے کہ نئے سال کو محبت اور یکجہتی کے ساتھ منانے کا عہد کریں۔
طے پایا ہے کہ پروگرام میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کے ہاتھوں میں انگریزی اور عربی زبان میں «ہم ایک ہیں» پلے کارڑز تھما دیے جائیں گے۔
پروگرام کوارڈینیٹر«نفیسه منشی» کا کہنا ہے : پروگرام میں پہلے نماز جمعہ ادا کی جائے گی اور دیگر مذاہب کے لوگ نماز کے بارے میں آشنائی حاصل کریں گے۔
انکے مطابق اس پروگرام میں امریکن لائیر کمیٹی کے مسلمان رکن ڈاکٹر معین الکوڈا خصوصی خطاب کریں گے ۔