سامرء پر داعش کے حملے کا منصوبہ ناکام

IQNA

سامرء پر داعش کے حملے کا منصوبہ ناکام

8:00 - January 04, 2017
خبر کا کوڈ: 3502239
بین الاقوامی گروپ: عراقی رضا کار فورسز نے سامرا پر داعش کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا اور کارروائی میں درجنوں تکفیری ہلاک کردیے گیے ہیں

سامرء پر داعش کے حملے کا منصوبہ ناکام


ایکنا نیوز- پریس ٹی وی نے اعلام الحربی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سرایا السلام رضا کار فورسز نے گذشتہ روز سامرا میں پولیس اسٹیشن پر حملے کرنے کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا

رپورٹ کے مطابق متعدد خودکش حملہ آور مقامی فورس کی وردی میں المتوکل پولیس اسیٹشن اور محلۀ السکک پر حملہ کرنا چاہتے تھے مگر رضا کار فورس کی ہوشیاری اور بروقت اطلاع پر کارروایی کی گئی۔

متعدد حملہ آّور اس کارروائی میں مارے گیے جبکہ ایک کو زندہ گرفتار کیا گیا ہے۔

بعض زرایع کا کہنا ہے کہ آپریشن میں سات رضا کار بھی جان بحق ہوگیے ہیں تاہم اس خبر کی تصدیق نہ ہوسکی۔


سامرا پولیس کے ڈپٹی چیف محمد خلف نے مقامی افراد کے یرغمال بنانے کی خبروں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا تصدیق کے بغیر افواہ کا بازار گرم نہ کریں

پولیس کے مطابق اس وقت حالات مکمل طور پر پرامن اور کنٹرول میں ہیں اورپولیس بعض علاقوں میں گشت کررہی ہے۔

ان علاقوں پر دو سال قبل داعش کا قبضہ تھا تاہم سیکورٹی فورس اور عوام رضا کاروں نے یہ علاقے آزاد کرالیے اور اس وقت موصل سے داعش کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے ۔

3559161

نظرات بینندگان
captcha