عراق کے ہزاروں سنی داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ

IQNA

عراق کے ہزاروں سنی داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ

9:49 - January 05, 2017
خبر کا کوڈ: 3502244
بین الاقوامی گروپ: عراق کی پارلیمنٹ میں سنی نمائندے مشعان الجبوری نے کہا ہے کہ عراقی سرزمین کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنا ہر عراقی کا فرض ہے اور عراق کے ہزاروں سنی داعش دہشت گرد تنظیم کا مقابلہ کرنے کے لئے شام بھی جانے کے لئے آمادہ ہیں۔
ایکنا نیوز-مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کی پارلیمنٹ میں سنی نمائندے مشعان الجبوری نے کہا ہے کہ عراقی سرزمین کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنا ہر عراقی کا فرض ہے اور عراق کے ہزاروں سنی داعش دہشت گرد تنظیم کا مقابلہ کرنے کے لئے شام بھی جانے کے لئے آمادہ ہیں۔ 
عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے نے کہا میں پہلا سنی رضاکار ہوں جو عراق کے رضاکار دستے  حشد الشعبی میں شامل ہونے کے لئے تیار ہوں اور حشد الشعبی عراق کے مخۃلف قبائل اور مذاہب کے افراد پر مشتمل عراقی تنظیم ہے جو عراق کے سیاسی نظام کی محافظ ہے۔ 
انکا کہنا تھا کہ اگر شام اور عراقی کی حکومتیں اجازت دیں تو ہزاروں سنی شام ميں داعش کے خلاف لڑنے کے لئے آمادہ ہیں ۔
نظرات بینندگان
captcha