کوئٹہ؛ تکفیری دہشت گردوں کا شیعہ کار سواروں پر قاتلانہ حملہ

IQNA

کوئٹہ؛ تکفیری دہشت گردوں کا شیعہ کار سواروں پر قاتلانہ حملہ

8:15 - January 07, 2017
خبر کا کوڈ: 3502255
بین الاقوامی گروپ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی ٹیکسی پر فائرنگ کے نتیجے میں ہزارہ شیعہ برادری کے 5 افراد زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ؛ تکفیری دہشت گردوں شیعہ کار سواروں پر قاتلانہ حملہ


ایکنا نیوز- پولیس کے مطابق کلی مبارک میں نامعلوم ملزمان نے ٹیکسی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 افراد شدید جبکہ 3 معمولی زخمی ہوئے۔

واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی اہلکار اور امدادی کارکن جائے وقوع پر پہنچے، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا، جبکہ ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے پہلے اپنے بیان میں کہا کہ زخمیوں میں سے 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، تاہم بعد ازاں پولیس نے اپنا یہ بیان واپس لیتے ہوئے کہا کہ تمام زخمی زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا۔

ایس ایچ او صدر پولیس اسٹیشن ملک حمید کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس سے بعد ازاں سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا، جبکہ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے۔

کوئٹہ؛ تکفیری دہشت گردوں شیعہ کار سواروں پر قاتلانہ حملہ

اس حوالے سے مجلس وحدت کے رہنما آغا رضا صاحب نے اسمبلی میں آواز احتجاج بلند کیا اور کھل کر کہا کہ جب تک دہشتگردوں کے سہولت کار موجود ہے اس قسم کے واقعات ہوتے رہینگے اور احتجاجا اسمبلی کا بائیکاٹ کر کے زخمیوں کی مدد کرنے CMH پہنچ گئے۔

ایک کیلو میٹر پو واقع اسپینی روڑ پر متعدد دہشت گردانہ واقعات سیکورٹی اداروں کی کارکردگی کے لیے سوالیہ نشان بن چکے ہیں
نظرات بینندگان
captcha