ایرانی سفیر : اسلامی انجمن چین میں شدت پسندی روکنے کے حوالے سے کردار ادا کریں

IQNA

ایرانی سفیر : اسلامی انجمن چین میں شدت پسندی روکنے کے حوالے سے کردار ادا کریں

8:22 - January 08, 2017
خبر کا کوڈ: 3502261
بین الاقوامی گروپ: چین میں ایرانی کے سفیر علی اصغر خاجی نے اسلامی انجمن کا دورہ کیا اور شدت پسندی روکنے کے حوالے سے انجمن کے کردار پر تاکید کی

ایرانی سفیر ؛اسلامی انجمن چین میں شدت پسندی روکنے کے حوالے سے کردار ادا کرے


ایکنا نیوز- ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق شنگھائی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیرعلی اصغر خاجی نے اسلامی انجمن کے دفتر کا دورہ کیا اور کہا کہ چین میں شدت پسندی اور تکفیری افکار روکنے اور درست انداز میں اسلام کو پیش کرنے کے حوالے سے انجمن اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

علی‌اصغر خاجی نے انجمن کے سربراہ «یانگ فا مینگ»سے گفتگو میں کہا: اس انجمن کی ذمہ داریاں اہم ہیں تاکہ مسلمانوں میں وحدت پیدا ہو۔


انکا کہنا تھا کہ ایران اس وقت پوری طاقت سے تکفیریت کی سازش روکنے میں کوشاں ہے اور چین میں اس حوالے سے کردار ادا کرنے کے لیے آمادہ ہے

انہوں نے دونوں ممالک میں تعلقات کے استحکام پر بھی تاکید کی اور چین و ایران میں دوستانہ رویے کو خوش آیند قرار دیا۔


ایرانی سفیر کے ہمراہ ایرانی ثقافتی مرکز کے سربراہ «محمد رسول الماسیه» بھی ملاقات میں موجود تھے ۔

انہوں نے دونوں ممالک میں ثقافتی علمی اور مذہبی ہم آہنگی اور وفود کے تبادلے کے حوالے سے اظھار خیال کیا اور کہا کہ ایران چینی طلبا کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے

اسلامی انجمن کے سربراہ نے بھی اس ملاقات میں دونوں ممالک میں تعلقات بڑھانے پر تاکید کرتے ہوئے ایرانی کی کاوشوں کو وحدت کے لیے قابل قدر قرار دیا

«یانگ فا مینگ» نے چینی صدر کے دورہ ایران کو سنگ میل قرار دیا اور اس امید کا اظھار کیا کہ دونوں ممالک میں تجارتی اور علمی تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا

3560376

نظرات بینندگان
captcha