ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق جیونیوز سےگفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں دہشت گرد تنظیمیں دندناتی پھر رہی ہیں، الیکشن کمیشن اور عدلیہ کالعدم تنظیموں کے الیکشن میں حصہ لینے کا نوٹس لیں۔ملاعمر اور اسامہ بن لادن کے لوگ وفاقی وزیر داخلہ کے ہاتھ پر بیعت کر رہے ہیں، کیا وزیرداخلہ ان لوگوں کے اگلے امیرالمومنین ہوں گے؟اگر ان دہشت گردوں کو معافی دینی ہے تو وزیر داخلہ اعلان کریں۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے نظام کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، فوجی عدالتیں طویل المدت آپشن نہیں ہوتیں، جب تک عدالتی نظام میں بہتری نہیں آتی اس وقت تک ملٹری کورٹس قائم رہنی چاہئیں، فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع ہونی چاہیے۔