سیاٹل یونیورسٹی میں بچوں کو اسلامو فوبیا سے مقابلہ کی تربیت

IQNA

سیاٹل یونیورسٹی میں بچوں کو اسلامو فوبیا سے مقابلہ کی تربیت

7:48 - January 09, 2017
خبر کا کوڈ: 3502268
بین الاقوامی گروپ: امریکہ میں مسلمانوں کی تقویت پر کام کرنے والی تنظیم اور بین الاقوامی امن فاونڈیشن کے تعاون سے بچوں کوسیاٹل یونیورسٹی میں اسلام فوبیا سے مقابلے کی تربیت دی جائے گی

سیاٹل یونیورسٹی میں بچوں کو اسلامو فوبیا سے مقابلہ کی تربیت


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «seattleglobalist» کے مطابق جمعرات پندرہ جون سے سیاٹل یونیورسٹی واشنگٹن میں ورکشاپ کا آغاز ہوگا ۔ ورکشاپ میں غیر مسلمان بچے اسلام اور مسلمانوں کے حوالے سے اپنے خیالات اور احساسات پیش کریں گے

ان خیالات کو داستان کی شکل میں میڈیا مالکان کو ارسال کیا جائے گا

اس پروگرام کی تجویز امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرایم میں اضافے کے بعد پیش کی گئی ہے

مسلم تنظیم کی رکن «آنیله افضلی» کا کہنا ہے: ایک ایسی اقلیت کو جسکے بارے میں لوگ کم جانتے ہو اسکو وحشی پیش کرنا مشکل کام نہیں ، گرچہ اس وقت امریکہ کی پینتیس فیصد آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے.


انکا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو دہشت گردی سے جوڑ کر گوشہ نشین کرنا خطرناک اقدام ہے اور مسلم ہراسی ایک خاص شکل اختیار کرتی جارہی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ اس ورکشاپ میں بچوں کو مسلمانوں سے مل جل کررہنے اور ہم اہنگی کا درس دینے کا انتظام کیاجارہا ہے۔

3560750

نظرات بینندگان
captcha