نائجیریا میں شاندار قرآنی مقابلے

IQNA

نائجیریا میں شاندار قرآنی مقابلے

7:45 - January 10, 2017
خبر کا کوڈ: 3502275
بین الاقوامی گروپ: نائجیریا کے اکتیسویں قومی قرآنی مقابلوں میں بیس صوبوں سے قرآء شرکت رہے ہیں

نائجیریا میں شاندار قرآنی مقابلے


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «ڈیلی اسٹار» کے مطابق مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں باوچی صوبے کو گورنر «محمد عبدالهی ابوبکر» نے قرآنی تعلیمات کی اہمیت اور قرآت سیکھنے پر زور دیا.

انہوں نے کہا کہ ہر جوان پر لازم ہے کہ قران سیکھے اور اسلامی انجمنوں کو چاہیے کہ جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے قرآنی مقابلے زیادہ سے زیادہ منعقد کریں.

ابوبکر نے کہا کہ مختلف ریاستوں کے حکام ان مقابلوں میں تعاون کے لیے آمادہ ہیں ۔


باوچی صوبے کے مذہبی امور ادارے کے سربراہ «بابا ماڈوکو» نے تقریب سے خطاب میں کہا : نایجیریا میں قومی قرآنی مقابلے تیس سالوں سے منعقد ہورہے ہیں اور ان کے پوزیشن ہولڈرز کو بین الاقوامی مقابلوں میں بھیجوائے جاتے ہیں.


مقابلوں کی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر «زبیر ابوبکر ماداکی» کے مطابق ایک ہفتے تک جاری رہنے والے ان مقابلوں میں مختلف ریاستوں سے 220 طلبا اور طالبات شرکت کررہی ہیں

3561319

نظرات بینندگان
captcha