بین الاقوامی گروپ: دہشتگرد ی ،تعصب اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے صوفیاکی تعلیمات کو مشعل راہ بنانا ہو گا، خطاب
ایکنا نیوز- دنیا نیوز کے مطابق مرکزی نعت کونسل کے صدر چوہدری خالد اقبال مسرت نے بڑی گیارہویں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت شیخ سید محی الدین عبدالقادر جیلانی ؒ و دیگر صوفیائے کرام کی زندگیوں اور تعلیمات کو اگر مشعل ِ راہ بنایا جائے تو دہشت گردی و فرقہ واریت سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے ، شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ نے اسلام کے تحفظ ، بقا و دین کے نفاذ و غلبے اور اسکی نشرواشاعت سے متعلق گراں قدر خدمات سرانجام دی اور معاشرے کی اصلاح میں ناقابل ِ فراموش کردار اداکیا ۔