امریکی پولیس میں مسلمانوں کی سیکورٹی پر تبادلہ خیال

IQNA

امریکی پولیس میں مسلمانوں کی سیکورٹی پر تبادلہ خیال

19:40 - January 13, 2017
خبر کا کوڈ: 3502291
بین الاقوامی گروپ: واشنگٹن کے علاقے «پیوجٹ سانڈ» میں اسلامی انجمن اور محکمہ پولیس کی جانب سے تلاوت قرآن کریم کے ساتھ سیکورٹی ایشو پر نشست منعقد کی گئی

امریکی پولیس میں مسلمانوں کی سیکورٹی پر تبادلہ خیال


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «kingکے مطابق امریکہ میں مسلماںوں کے خلاف بڑھتے ہویے نفرت انگیز جرائم کی روک تھام کے حوالے سے «پیوجٹ سانڈ» میں اسلامی انجمن اور محکمہ پولیس کی جانب سے نشست منعقد ہوئی جسمیں مسلمانوں کی سیکورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا

«پیوجٹ سانڈ» میں اسلامی انجمن کے سربراہ «محمد قادر» نے نشست کے آغاز سے قبل انسانوں کی حفاظت کے حوالے سے آیات کی تلاوت کی ۔


انہوں نے آیت ۱۱ سوره رعد میں انسان کی حفاظت «لَهُ مُعَقِّباتٌ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَ مِنْ خَلْفِهِ يَحْفَظُونَهُ مِنْ أَمْرِ اللَّهِ: انسانوں کی حفاظت کے لیے مقرر کیے گیے ہیں جو پیچھے اور آگے کی سمت سے مسلسل ناگوار حادثات سے انکی حفاظت کرتے ہیں» کی تشریح میں کہا : اسلام میں آپ خدا سے تقاضا کرتے سکتے ہیں کہ آپ کی حفاظت کرے مگر اس کے لیے آپکی شرایط اور آمادگی اہم ہے۔


قادر ۲۰ دسامبرکو اسلامی انجمن کے ساین بورڑز اکھاڑنے کے حوالے سے کہا کہ یہ اقدام دراصل مسلمانوں اور انکی روش پر حملہ ہے

«پیوجٹ سانڈ» میں مسلم امور کے رہنما «محمود بکر» نے کہا کہ مجبوری ہے کہ ہمیں پولیس پر اعتماد کرنا ہوگا۔


انہوں نے کہا کہ اسی طرز کی نشست واشنگٹن کے شهر «بلویو» میں ہوئی جسکے اچھے اثرات ظاہر ہوئے ہیں۔

«پیوجٹ سانڈ» پولیس کے سربراہ «کریسٹی ویلسن» کا کہنا ہے : مسلمانوں کے معاشرے اور مذہبی امور کے حوالے سے ہم میں فاصلے ہیں اور ان فاصلوں کو سمیٹنا اور قانون کے مطابق درست کرنا ضروری ہے ۔

3561696

نظرات بینندگان
captcha