نائجیریا: تکفیری تنظیم نے یونیورسٹی کی مسجد اڑادی۔

IQNA

نائجیریا: تکفیری تنظیم نے یونیورسٹی کی مسجد اڑادی۔

20:17 - January 17, 2017
خبر کا کوڈ: 3502313
بین الاقوامی گروپ: نایجیریا کی ریاست «بورنو» کی یونیورسٹی «مایڈوگوری» کی مسجد کو بوکوحرام کے دہشت گردوں نے تباہ کردیا۔
نائجیریا: تکفیری تنظیم نے یونیورسٹی کی مسجد اڑادی۔

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے « saharareporters» کے مطابق نماز فجر کے وقت مسجد کو بموں سے تباہ کرنے کے دوران متعدد نمازی شہید اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا ہے۔

نایجیریا بھی گذشتہ ایک عشرے سے تکفیری تنظیم بوکوحرام کی دہشت گردی کا شکار ہے جووہابی افکار کے ساتھ اس ملک میں تباہی پھیلارہی ہے۔

سلفی شدت پسند گروپ سال ۲۰۱۰ سے برراہ راست حکومت سے جنگ کی پالیسی پر عمل پیرا ہوچکی ہے اورخدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگر یہ دہشت گرد تنظیم تیل کے ذخایر والے علاقوں پر قبضہ کرلیتی ہے تو دین اسلام کو بھی بدنام کرکے رہے گی ۔

3563228

نظرات بینندگان
captcha