
ایکنا نیوز- روزنامہ انڈیپینڈنٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے کو گلاسکو کے سینٹ میری کلیسا میں قرآن کی تلاوت کی گئی جس پر بعض مسیحی طبقوں نے اعتراض کیاتھا.
ان طبقوں کا کہنا ہے کہ مسلمان مسیح(ع) کو بعنوان پیغمبر کے تعریف اور ان کو مانتے ہیں مگر ان کو خدا کا بیٹا نہیں جانتا لہذا ان کی کتاب کی تلاوت کلیسا میں درست نہیں.
اسکاٹ لینڈ کے اپیسکو پال کلیسا کے پادری «ڈیوید چیلینگ ورث» کے پادری کا کہنا ہے : سینٹ مری میں قرآن کی توہین اور نادرست ریمارکس کا تعلق انہیں کے پادریوں اور افراد سے وابستہ ہے لہذا اسکاٹ لینڈ کے پادری اس پر افسوس کا اظھار کرتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اس توہین پر وہ صرف افسوس ہی کرسکتے ہی، ںو چیلینگ ورث نے کہا کہ اس رویے کے خلاف وہ دیگر کلیساوں سے رابطہ کرکے وحدت کی فضا کو مضبوط کرنے کی کوشش کریں گے۔
سینٹ مری کلیسا کے پادری «کلوین هولڈورث» نے کلیسا میں قرآن کی تلاوت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے اسلامی اور عیسائی مذہب میں ہم آہنگی اور شناخت میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے بڑی تعداد میں اعتراضات پر حیرت کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ معتدل اور روشن خیال کلیساوں میں اعتراضات سے ثابت ہوتا ہے کہ مغرب کے کلیساوں میں بھی اسلام ہراسی کی حمایت کی جاتی ہے۔
3563142