پاکستان: کوئٹہ میں بدامنی کا سلسلہ جاری، تکفیری گروپس سرگرم ہیں

IQNA

پاکستان: کوئٹہ میں بدامنی کا سلسلہ جاری، تکفیری گروپس سرگرم ہیں

21:06 - January 17, 2017
خبر کا کوڈ: 3502320
بین الاقوامی گروپ: نامعلوم مسلح افراد نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں فائرنگ کر کے دو پولیس اہلکاروں کو قتل کر دیا۔
پاکستان: کوئٹہ میں بدامنی کا سلسلہ جاری، دو پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک۔
ایکنانیوز- سحر ٹی وی کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد ان پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ صوبہ بلوچستان کے وزیراعلی نواب ثناء اللہ زہری نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اس صوبے میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں انھیں گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے گی۔ واضح رہے کہ صوبہ بلوچستان خاص طور پر کوئٹہ شہر ایک عرصے سے دہشت گردی کا شکار ہے اور اس علاقے میں لشکر جھنگوی سمیت کئی دہشت گرد گروہ سرگرم ہیں۔
نظرات بینندگان
captcha