
ایکنا نیوز- عربی نیوز اینا کے مطابق پرتگال سے تعلق رکھنے والے اقوام متحدہ کے نو منتخب سیکریٹری جنرل «آنٹونیو گوٹرس» نے امن و رواداری پر تاکید کرتے ہوئے سال ۲۰۱۷ کو «صلح» کا سال قرار دیا
نیویارک میں اسلاموفوبیا سے مقابلے کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرایم میں اضافہ ہوچکا ہے
«آنٹونیو گوٹرس» نے مزید کہا : تعصب اور بدگمانی جو بظاہر نظر انداز کیا جاتا ہے انسانیت کی کرامت اور شان کی توہین ہے.
انہوں نے ممالک کے تجزیے اور تقسیم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بدامنی کی وجہ سے مختلف معاشرے میں لوگ اپنی توانائیوں کے درست استعمال سے محروم رہ جاتے ہیں.
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے مختلف اقوام میں ہم آہنگی اور رواداری کو ضروری قرار دیتے ہوئے آیت تیرہ سوره حجرات «يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَاكُمْ مِنْ ذَكَرٍ وَأُنْثَى وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقَاكُمْ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ:
اے لوگوں ہم نے تمھیں ایک ماں باپ سے خلق کیا ہے اور مختلف قبیلوں اور ملتوں میں تقسیم کیا تاکہ ایکدوسرے کو پہچانو اور تم میں بہترین وہ ہے جو سب سے زیادی پرہیزگار ہے اور بیشک خدا دانا اور آگاہ ہے » کا حوالہ دیا ۔
انہوں نے مزید کہا : اقوام متحدہ نے «سب اکٹھے اور یکجا» کی مہم کا آغاز کردیا ہے جسکا مقصد احترام ، امن اور انسانی کرامت کو عام کرنا ہے۔