امریکن کانگریس میں رکن خاتون کا قرآن مجید پر حلف

IQNA

امریکن کانگریس میں رکن خاتون کا قرآن مجید پر حلف

19:54 - January 18, 2017
خبر کا کوڈ: 3502325
بین الاقوامی گروپ: ڈیموکریٹ پارٹی کی مسلمان خاتون«ایلهان عمر» پہلی خاتون ہے جس نے امریکن کانگریس میں قرآن مجید پر حلف اٹھا کر کام شروع کردیا ہے

امریکن کانگریس میں خاتون کا قرآن مجید پر حلف


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Christian News» کے مطابق سومالین نژاد مسلمان رکن کانگریس ایلهان عمر ری پبلیکن امیدوار کو شکست دیکر کامیاب ہوچکی ہیں

وہ پہلی مسلمان رکن کانگریس خاتون ہے جو امریکہ میں ایک قانون دان کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گی

چونتیس سالہ ایلهان عمر نے کامیابی کے بعد کہا : عدالت، برابری اور ڈیموکریسی کے لیے میری کاوشیں جاری رہیں گی اور معاشرے میں عدل و انصاف کے لیے بھرپور لگن سے کام کروں گی۔


تین جنوری کو انہوں نے تقریب حلف برداری میں قرآن مجید پر حلف اٹھایا تو اکثر لوگوں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

ایلهان عمر بارہ سال کی عمر میں امریکہ ہجرت کرکے آئی تھی اور کشیدہ صورتحال کے باعث خاندان کے ہمراہ جان بچانے کے لیے انکے خاندان نے ملک کو خیرباد کہہ دیا تھا۔


انکا کہنا ہے : میری کامیابی کا مقصد تعصب سے مقابلہ ہے ، امریکہ مہاجروں کی سرزمین ہے اور اکثر لوگ بہتر زندگی کی امید میں یہاں آیے ہیں اور سب کی ضرورت ہے کہ اس سرزمین کی مناسب خدوخال کے لیے ملکرکام کیا جائے۔

3563615

نظرات بینندگان
captcha