آسٹریلین مفتی کا مذہبی اقلتیوں کی حمایت کا مطالبہ

IQNA

آسٹریلین مفتی کا مذہبی اقلتیوں کی حمایت کا مطالبہ

6:30 - January 21, 2017
خبر کا کوڈ: 3502336
بین الاقوامی گروپ: مفتی «ابراهیم ابو محمد» نے ملکی قانون شق اٹھارہ کے تحت نسل پرستی اور تعصب سے مقابلے کا مطالبہ کردیا

آسٹریلین مفتی کا مذہبی اقلتیوں کی حمایت کا مطالبہ


ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی اینا کے مطابق نے آسٹریلین وزیراعظم «میلکوم ٹرنبول» کے قانونی اصلاحات کے مطالبے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے مفتی ابراھیم نے کہا کہ اقلیتوں کے حوالے سے قوانین کو کمزور کرنے کے بجایے ہمیں تعصب اور نسل پرستی کے خلاف اقدامات کرنا چاہیے

انہوں نے کہا : ان قوانین میں ہر قسم کی تبدیلی تمام اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو نفرت انگیز جرایم سے دوچار کرسکتی ہے۔


آسٹریلین مفتی نے کہا : حکومت کے لیے بہتر یہ ہے کہ قوانین میں رد و بدل کی جگہ مذاہب میں توہین کو روکے اور تمام دیگر اقوام اور اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت یقینی بنائے۔


آسٹریلین وزیراعظم کے قانون میں اصلاحات پر دیگر لیبرل اراکین نے بھی اعتراضات کیے ہیں اور انکا کہنا ہے کہ یہ کوشش ملکی سلامتی اور دیگر اقوام کے حقوق کی پامالی کے مترادف ہے۔


قابل ذکر ہے کہ قانون کی شق اٹھارہ کے تحت ہر قسم کے تعصب اور تفریق ، توہین ، تذلیل اور خوف ایجاد کرنا دیگر اقوام کے حقوق کی خلاف ورزی میں شمار کیا جاسکتا ہے

3564588

نظرات بینندگان
captcha