
ایکنا نیوز- منقبت خوانی کے حوالے سے خدمات انجام دینے والی علمدار اکیڈمی میں جوانوں کی فکری تربیت کے لیے ایک مہینے کی قرآنی کلاس شروع کی گئی ہے جسمیں قم کے عالم دین حجت الاسلام شبیر سعیدی درس قرآن دیں گے۔
اطلاعیے کے مطابق کلاس ہر رات 7:30 پر علمدار اکیڈمی علمدار روڑ میں منعقد ہوگی جبکہ پاکستان اور دیگر ممالک میں رہنے والے اس کلاس کو علمدار اکیڈمی کی فیس بک پیچ پر برراہ راست بھی سن سکتے ہیں ۔
قرآنی فھمی کلاس کا مقصد معاشرے میں قرآنی ثقافت کو عام کرنا بتایا جاتا ہے۔
قرآنی فھمی کلاس کے اختتام پر امتحان بھی لیا جائے گا جبکہکلاس میں جوانوں سے شرکت کی استدعا کی گیی ہے۔
