
ایکنا نیوز- اداره ثقافت و تعلقات اسلامی مرکز میں ادارے کے سربراه ابوذر ابراهیمیتركمان ، زبان وادبیات مرکز کے سربراه ، حداد عادل، مذاهب یونیورسٹی کے سربراه ، حجتالاسلام والسلمین سیدابوالحسن نواب، سیمینار سیکریٹری، مسعود فكری، شهید بهشتی یونیورسٹی کے سربراه، محمدمهدی طهرانچی، اور عرب – ایران ثقافتی گفتگو اجلاس کے سیکریٹری، مهدی محقق سمیت مختلف عربی ممالک کے اهم دانشوروں کا اجلاس حسینیه الزهرا(س) میں منعقد هوا۔
اجلاس میں الجزایر، تیونس، مصر، مراكش، شام، لبنان، عراق، اردن، كویت اور عمان سے پچاسی دانشور شریک هیں جو چھ گروپ میں عرب اور ایران میں علمی ثقافتی وفود کے تبادلے اور تعلقات کے استحکام، عرب – ایران گفتگو میں میڈیا کے کردار، ایران اور عرب دنیا کے تعلقات کے استحکام میں خواتین کے کردار پرشهید بهشتی یونیورسٹی ، فردوسی یونیورسٹی مشهد، علامه طباطبایی یونیورسٹی، حسینیه الزهرا (س)، امام خمینی(ره) یونیورسٹی قزوین اور قم میں ثقافتی ادارے کے مرکز میں تبادله خیال کریں گے ۔
اس سے پهلے ایران اور عرب دنیا میں گفتگو کی چھ نشستیں تیونس، لبنان، قطر اور ایران میں منعقد هوچکی هیں۔
عرب اور ایران میں ثقافتی گفتگو کے اس دور کا پهلا چار روزه اجلاس قم ، مشهد اور تهران میں شروع هوچکا هے۔
اجلاس کی اختتامی تقریب ۔ مشهد اسلامی دنیا کا ثقافتی مرکز کے جشن کے موقع پر پیر کو منعقد هوگی۔
اس تقریب میں ایران کے وزیر ثقافت سیدرضا صالحیامیری خطاب کریں گے۔