آسٹریلیا؛ قومی دن کے حوالے سے مسلم تصویر پر مبنی سائن بورڑ پھر نصب

IQNA

آسٹریلیا؛ قومی دن کے حوالے سے مسلم تصویر پر مبنی سائن بورڑ پھر نصب

8:50 - January 23, 2017
خبر کا کوڈ: 3502351
بین الاقوامی گروپ: آسٹریلیا میں قومی دن کے حوالے سے شدت پسند نسل پرست گروہوں کی دھمکی پر اسکارف کے ساتھ تصویر والے ساین بورڑ کو ہٹانے کے بعد دوبارہ نصب کیا جائے گا

آسٹریلیا؛ قومی دن کے حوالے سے مسلم تصویر پر مبنی سائن بورڑ پھر نصب


ایکنا نیوز- روزنامہ گارڈین کے مطابق چھبیس جنوری قومی دن کے موقع پر مختلف سڑکوں پر ساین بورڑ نصب کیے جارہے ہیں

مختلف ساین بورڑوں میں مختلف اقوام اور رنگ و نسل کے افراد کی تصاویر نمایاں ہیں جنمیں سے دو باحجاب خواتین کی آسٹریلین پرچم کے ساتھ تصاویر بھی شامل ہیں جنکو اعتراض کے بعد ہٹایا گیا تھا

آسٹریلین وزیر ثقافت نے کہا تھا کہ جو لوگ ان تصاویر کو نادرست سمجھتے ہیں بہتر ہے یہ لوگ اپنے انداز فکر کو تبدیل کریں.

کیونکہ قومی دن تمام اقوام اور رنگ و نسل کی نمایندگی کرتا ہے.


بڑی تعداد میں آسٹریلین عوام نے بھی اس مسلمان لڑکی کے ساین بورڑ کو نصب کرنے کی حمایت کی ہے

عوام کی حمایت باعث بنی کہ اس ساین بورڑ کو دوبارہ مختلف سڑکوں پر نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ آسٹریلین کلچر کی رنگارنگی میں یہ بھی شامل ہو۔

اس موضوع پر پوسٹرز بھی قومی دن کے حوالے سے لگانے کی توقع کی جارہی ہے ۔

3565499

نظرات بینندگان
captcha