سعودی عرب میں دہشت گردی کے شبہ میں 69 پاکستانی گرفتار

IQNA

سعودی عرب میں دہشت گردی کے شبہ میں 69 پاکستانی گرفتار

13:45 - January 23, 2017
خبر کا کوڈ: 3502355
بین الاقوامی گروپ: سعودی عرب کے حکام نے دہشت گردی کے شبہ میں 69 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا ہے
ایکنا نیوز- مہر نیوز ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب  کے حکام نے دہشت گردی کے شبہ میں 69 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

 ہفتے کے روز بھی ایک پاکستانی خاتون فاطمہ رمضان کو جدہ سے گرفتار کیا گیاتھا۔ سعودی عرب میں 5 ہزار 85 افراد دہشت گردی کے شبہے میں گرفتار ہیں، 4 ہزار 254 سعودی شہری گرفتار کیے جاچکے ہیں۔


 دہشت گردی کے شبہ میں 282 یمنی اور 218 شامی باشندے بھی قید ہیں ۔
نظرات بینندگان
captcha