
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «alborsanews.com» کے مطابق اسلامی آرٹ میوزیم کی دوبارہ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جسمیں مصدر کے صدر نے خصوصی شرکت کی اور اس تقریب کے بعد سے اب تک اس میوزیم کا دس ہزار لوگ وزٹ کرچکے ہیں
اسلامی میوزیم کے انچارج «احمد الشوکی» نے کہا : بڑی تعداد میں عوام کی شرکت سے ثابت ہوا کہ لوگ کسقدر آرٹ سے دلچسپی رکھتےہیں اور ان میں دہشت گردی اور شدت پسندی سے نفرت کی علامات موجود ہیں.
اطلاعیے کے مطابق آج میوزیم کے دورہ کرنے کی فیس نہیں اور لوگ مفت اسلامی فن معماری ، آثار قدیمہ اور تاریخی میراث سے آشنائی حاصل کرسکتے ہیں
مذکورہ میوزیم کو سال ۲۰۱۴ کو ایک دھماکے میں نقصان پہنچا تھا اور اسکی از سر نو تعمیر کے بعد افتتاحی تقریب منعقعد کی گیی ۔
مصر کے قومی آرٹ میوزیم کو دنیا کے قدیم اور تاریخی عجایب گھروں میں شمار کیا جاتا ہے اس میوزیم کی تعمیر نو میں مختلف ممالک کے اداروں نے تعاون کیا تھا جنمیں عرب امارات، سویزرلینڈ ، اٹلی اور دیگر بین الاقوامی ادارے شامل ہیں۔